Advertisement

ہوائی جہاز میں دوران سفر خاتون مسافر مردہ نکلیں

برٹش ایئرویز میں دورانِ پرواز ایک مسافر خاتون جن کے بارے میں دیگر مسافر اور عملہ خیال کررہے تھے کہ وہ اپنی سیٹ پر سورہی ہیں، سفر کے اختتام پر پتہ چلا کہ خاتون دراصل مرچکی تھیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 73 سالہ خاتون لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ اور فرانس کے شہر نیس کے درمیان برٹش ایئرویز کی پرواز میں مسافر تھیں۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ خاتون کو دوران پرواز ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

جنوبی فرانس میں جب پرواز نے لینڈنگ کی اور دوسرے مسافر جہاز سے اترنے کے لیے اٹھے تو انہوں نے دیکھا کہ خاتون طیارے سے اترنے کے لیے حرکت نہیں کر رہیں۔ جب کچھ مسافروں نے خاتون کو جگانے کی کوشش کی تو وہ بے جان تھیں۔

مسافروں نے فوری طور پر ہوائی جہاز کے فلائٹ عملے کو الرٹ کیا جس کے بعد عملے نے ایمرجنسی سروسز کو کال کی۔ طبی عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی موت کی تصدیق کی جبکہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

Advertisement

اس موقع پر برٹش ایئرویز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس دکھ کے لمحات میں مسافر خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب ایئرویز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم خاتون کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم یا اس کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ خاتون کی شناخت اور ان کی موت سے متعلق صحیح حالات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون برطانوی شہری تھیں لیکن اس کی بھی تصدیق ہونا باقی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/308741/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/308741/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
بالوں پر رنگ کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا
پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version