Advertisement

خاتون نے وٹامن کی گولی سمجھ کر ایئر پوڈ نگل لیا

امریکا میں ایک خاتون نے بے دھیانی میں وٹامن کی گولی سمجھ کر اپنے شوہر کا ایئرپوڈ پرو نگل لیا۔

52 سالہ ٹینا  بیکر نے اس حادثے کی روداد اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر سنائی، جس کے بعد اس کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ٹینا بارکر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ صبح سویرے واک کرنے کے لیے نکلی تھی۔

اس دوران وہ وٹامن کی گولیاں لیا کرتی تھیں، تاہم اس روز وہ اپنی سہیلی کے ساتھ بات چیت میں اتنی مگن تھی کہ اس نے پانی کے ساتھ گولی کے بجائے اپنے شوہر کے ایئرپوڈ پرو کا بایاں حصہ نگل لیا۔

بارکر کے مطابق ایئرپوڈ کو نگلتے ہوئے اسے کسی گڑبڑ کا احساس تو ہوا تھا مگر وہ بے دھیانی میں پانی کے ساتھ اسے نگلتی چلی گئی۔ بارکر کو اس گڑبڑ کے حقیقی ہونے کا احساس اس وقت ہوا جب سہیلی کے جانے کے بعد اس نے دیکھا کہ وٹامن کی گولی تو بدستور اس کے ہاتھ میں دبی ہوئی تھی مگر ایئرپوڈ کا ایک پیس غائب تھا۔

Advertisement

ٹینا نے بتایا کہ یہ احساس ہوتے ہی اس کا دل دھک سے رہ گیا تھا اور وہ سوچ رہی تھی کہ یہ اس نے کیا کر دیا۔ وہ عجلت میں گھر کی طرف روانہ ہوئی اور گھر پہنچ کر پورا قصہ اپنے شوہر کے گوش گزار کر دیا۔

شوہر نے بارکر کو مشورہ دیا کہ وہ اس حادثے کا ذکر کسی سے نہ کرے، مگر بارکر نے اپنے ٹک ٹاک کے دوستوں کو اس سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹک ٹاکر نے اس سلسلے میں ڈاکٹر سے بھی رجوع کیا تھا مگر ڈاکٹر نے اس سے کہا تھا کہ گھبرانے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/790277/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/790277/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version