Advertisement

3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینا خاتون کو مہنگا پڑگیا

ایک چینی خاتون کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ بیک وقت 16 مختلف کمپنیوں میں ملازمہ ہیں لیکن انہوں نے ایک دن بھی حاضری نہیں دی اور 3 سال تک تنخواہ لیتی رہیں۔

چینی میڈیا کی جانب سے گوان یو کے نام سے شناخت کی جانے والی خاتون مبینہ طور پر ایک درجن سے زائد آجروں کے ساتھ منسلک تھیں اور کم از کم تین سالوں سے تنخواہوں کے چیک وصول کر رہی تھیں۔

تحقیقات میں اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب یہ انکشاف ہوا کہ خاتون نے 16 کمپنیوں میں سے کسی ایک کے لیے بھی کوئی کام نہیں کیا۔ ان کے شوہر بھی، جو اس معاملے میں مشتبہ ہیں، نے مبینہ طور پر آجروں کا ریکارڈ احتیاط سے رکھا جس میں اہلیہ کی ہر کمپنی میں پوزیشن، کام شروع کرنے کی تاریخ اور  بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات جس میں ماہانہ تنخواہ آتی تھی، شامل ہے۔

گوان یو مسلسل نئے آجروں کی تلاش میں رہتیں اور جب نوکری کے لیے نئے انٹرویوز کے لیے جاتیں تو وہ فوٹو کھینچواتیں اور موجودہ آجروں کو اس ثبوت کے طور پر بھیجتی کہ وہ کلائنٹس سے مل رہی ہے۔

سالوں تک اتنی کمائی کے بعد گوان یو نے شنگھائی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ بھی اپنے لیے خریدا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/879096/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/879096/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
Next Article
Exit mobile version