Advertisement

وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

PM Imran Meeting on Inflation issue

وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اور اورمصنوعی مہنگائی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مہنگائی کے معاملے پراجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے اعلیٰ حکام جبکہ پنجاب اورخیبر پختونخواکےوزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت متوقع ہیں۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی اور آپریشن کا فیصلہ کیا اورمہنگائی پرقابو پانے کے لئے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکام کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق  اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنڑول کیا جائے،تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کیا جائے کہ وہ پرائس کنڑول کمیٹیوں کی فراہم کردی قیمتوں پر شہریوں کو اشیا کی فروخت یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جو دکاندار، تاجر، زخیرہ اندوز مصنوعی گرانی پیدا کریں ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے اورخصوصی بچت بازاروں میں بھی پرائس لسٹ پرعمل کرنا یقینی بنایاجائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کےلئے تمام صوبائی، ضلعی اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے میکنزم کو فعال بنایا جائے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےکا نوٹس لیتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version