Advertisement

بابا گرو نانک کا 550 واں جنم دن، یادگاری سکہ جاری

Guru nanak- Coins

وفاقی حکومت نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ یادگاری سکّے کے ایک رخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان کندہ ہے، جبکہ دوسرے رخ پر سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ کی تصویر ہے، ساتھ ہی گرو نانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ درج ہیں۔

یہ یادگاری سکّہ 50 روپے مالیت کا ہے، یادگاری سکہ سکھ برادری کے عہدے داروں کو پیش کیا گیا۔ سکھ برادری نے سکّے کے اجرا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سکھوں کے پہلے گرو بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ گذشتہ ہفتے نارووال ضلع میں واقع گردوارہ دربار صاحب کرتارپور تک انڈین شہریوں کو بغیر ویزے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے راہداری کھولنے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے اور نو نومبر کو اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔

کرتار پور راہداری پاکستان کے ضلع نارووال کے گاؤں کرتار پور اور انڈیا کے ضلع گورداس پور کے علاقے نانک صاحب کے درمیان راستے کو کہا جاتا ہے۔ ڈیرہ نانک صاحب اور گوردوارہ کرتار پور کے درمیان قریباً چار کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ سکھ برادری اسے کھولنے کا مطالبہ عرصہ دراز سے کر رہی تھی۔

Advertisement

گردوارہ دربار صاحب کرتار پور بابا گرونانک کی آخری آرام گاہ ہونے کی وجہ سے انڈیا اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کا مقدس ترین مقام ہے۔

اسی سلسلے میں پیر کو وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں گرونانک یونیورسٹی کا بھی سنگ بنیاد رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version