سعودی بینکوں کی فراخدلانہ پیشکش

سعودی بینکوں نے آرامکو کے شیئرز خریدنے کے لیے مقامی شہریوں کو قرضے جاری کرنے کی فراخدلانہ پیشکش کی ہے۔
بینکوں کی اس پیشکش پر ایسے شہری بھی شیئرز خریدنے کے لیے امڈ پڑے جو رقم نہ ہونے کے باعث تردد کا شکار تھے۔ سعودی بینکوں میں حصص خریدنے والوں کا رش لگا رہا۔
بینکوں نے اکاﺅنٹس ہولڈرز کو ایس ایم ایس بھیج کر شیئر خریدنے میں تعاون کی پیشکش کی تھی اور ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دی تھی کہ بینک 6 شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے۔
نجی بینک کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبدالمحسن الفارس نے بتایا ’ قرضوں کی منظوری ہنگامی بنیادوں پر ہوگی۔ امید ہے مقامی شہری بڑے پیمانے پر قرضے لے کر شیئر حاصل کریں گے‘۔
عرب میڈیا کے مطابق آرامکو نے عام افراد کے لیے 0.5 فیصد شیئر مختص کئے ہیں جبکہ اداروں کو ایک کے لیے ایک فیصد شیئر مقرر کئے گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق شیئرز سے آرامکو 24 سے 25.6 ارب ڈالر حاصل کرے گی۔
آرامکو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق غیر ملکی ادارے فی الوقت شیئر نہیں خرید سکتے۔آرامکو کا اس وقت سارا زور اس بات پر ہے کہ اندرون ملک سے سرمایہ کار شیئر حاصل کریں۔
آرامکو کے شیئر خریدنے میں دلچسپی لینے والوں میں ٹیکسی ڈرائیوروں سے لے کرروایت پسند افراد تک سب شامل ہیں۔
شیئر کے لیے درخواستیں پیش کرنے کے لیے ہزاروں شہری مقامی بینک پہنچے جبکہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں نے انٹرنیٹ کی مدد سے کارروائی کی۔ سعودی آرامکو دنیا کی 4بڑی کمپنیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

