Advertisement

آئی ٹی شعبہ نے ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کردیا ہے، وزیراعظم

Imran Khan - Huawei

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی شعبہ نے ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ہواوے بورڈ سپروائزری کے چیئرمین  کی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، سیکریٹری کامرس اور سیکریٹری آئی ٹی  بھی شریک تھے۔

وزیراعظم کو ہواوے کی پاکستان میں سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور  بھی زیر غورآئے۔

 وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیا ایکوسسٹم کامیابی سے مکمل کرلیا  گیاہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،وزارت کامرس کی ای کامرس پالیسی سے استفادہ کریں۔پاکستان کے ذہین نوجوانوں سے بھی فاعدہ اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی  کے شعبے نے ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کردیا ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس کی ریلوکیشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کررہی ہے ۔پاکستان میں کم معاوضے پر لیبر اور ذہین نوجوانوں سے فاعدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

ہواوے بورڈ سپروائزری کے چیئرمین   نے کہا کہ  پاکستانی  طلبا کی ذہانت سے متاثر ہوا ہوں۔نمل کالج کے طلبا کے لیے میرٹ ایوارڈز کا انعقاد  بھی کیاگیا ۔

ہواوے  کے وفد  نےپاکستان میں مزید سرمایہ کاری  کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version