Advertisement

عدالت کا دودھ کی قیمتوں میں کمی لانے کا حکم

دودھ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں دودھ کی قیمت 94 روپے فی لیٹر رکھنے کا بڑا حکم دے جاری کردیا۔

آج سندھ ہائیکورٹ میں دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے پر حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران درخواست گزار عمران شہزاد نے عدالت میں موءقف اختیار کیا کہ شہر بھر میں دودھ مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے اور اکثر علاقوں میں 110 روپے فی لیٹر بیچا جا رہا ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ آل کراچی ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ اکتوبر سے اب تک مہنگا دودھ بیچنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور 33 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد جرمانے کیے اور 4 افراد کو جیل بھی بھیجا۔

عدالت نے سماعت5 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوے دودھ کی قیمت سے متعلق ایکٹ اور قانون سازی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور شہر میں دودھ کی قیمت 94 روپے فی لیٹر رکھنے کا بڑا حکم جاری کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
پاکستان اور الجیریا کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کے بہترین مواقع موجود ہیں، عاطف اکرام شیخ
تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
بجٹ بنانے کی نئی حکمت عملی پر کام شروع
آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ
Next Article
Exit mobile version