Advertisement

سابق صدرکو سزائےموت کاحکم،اسٹاک مارکیٹ کوبریک لگ گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان کےسابق صدرجنرل  پرویزمشرف  کوسزائے موت کی سزا کےفیصلےکااثر پاکستان اسٹاک  مارکیٹ پربھی دیکھا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق خصوصی عدالت کی جانب سےسابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت دینےکےفیصلے کااثرپاکستان اسٹاک مارکیٹ پربھی پڑاہے۔

سابق صدر کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 459 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار آغاز 41 ہزار 644 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

تاہم سابق  صدرکےخلاف  فیصلےکےبعد اسٹاک مارکیٹ میں اک دم بریک لگ گئی ۔اورکاروبارکےاختتام پر 100 انڈیکس 123.78 پوائنٹس بڑھ گیا۔

Advertisement

اسٹاک مارکیٹ کاپہلےروز مثبت آغاز

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست ریکارڈ کی گئی تھی تاہم دوپہر کے وقت عدالتی فیصلے کے بعد انویسٹرز کی طرف سے ٹریڈنگ میں ہاتھ روک لیا گیا اور زبردست تیزی میں جانے والی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر معمولی تیزی دیکھی گئی۔

واضح  رہے کہ  کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی زبردست تیزی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز میں 40 ہزار 916 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 295 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 211 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version