Advertisement

پاکستان کی معیشت کےلئےبڑی خوشخبری

معیشت

 پاکستان کی معیشت کےلئےبڑی خوشخبری،عالمی ریٹنگزایجنسی موڈیزنےپانچ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم کردیاہے۔

تفصیلات کےمطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی نے موڈیز نے پاکستانی معیشت کےبعد پاکستان کےپانچ بڑےکمرشل بینکوں کاآوٹ لک منفی سےمستحکم کردیا،ان بینکوں کی ریٹنگ بی تھری پر برقرارہے، آوٹ لک کو منفیٰ سے مستحکم کیا گیا ہے۔

 مستحکم کئے جانےوالے بینکوں میں الائیڈ بینک، حبیب بینک، نیشنل بینک,مسلم  کمرشل بینک اوریونائٹیڈ بینک شامل ہیں۔

اس  حوالے سےموڈیزکاکہناہےکہ پاکستانی بینکوں میں ڈپازٹس کا حجم مستحکم ہے، پاکستانی بینکوں نے حکومتی سیکیورٹیزمیں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے،جس کےباعث بینکس کی ریٹنگز حکومت کےساتھ منسلک ہوجاتی ہے،حکومتی آوٹ میں بہتری بینکوں کی بہتری کاباعث بن رہی ہے۔

عالمی ریٹنگزایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ آپریٹنگ ماحول اور سووورن ریٹنگز میں بہتری بینکوں کی درجہ بندی میں بہتر کرنے کا باعث بنےگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند روزقبل موڈیزنےپاکستانی معیشت کاآوٹ لک مستحکم قراردیا تھا اور کہا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگےگامگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

جس کے بعدعالمی اداروں کی جانب سےمعاشی میدان میں پاکستان کی جانب سے کی گئی اصلاحات کو سراہا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Next Article
Exit mobile version