Advertisement

سال 2019میں پیٹرول کی قیمتیں 6باربڑھائی گئیں

سال 2019

سال 2019 میں  پیٹرول کی قیمتیں 6 باربڑھائی گئیں ،جبکہ 4 مہینوں میں اس میں  کمی بھی ہوئی۔

 سال 2019 اگرچہ گزرچکاہےاورسال 2020 کےپہلےہی دن پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم  2019 میں  6 مہینوں میں پیٹرول کی قیمت بڑھی اور 4 مہینوں میں کمی ہوئی جب کہ 2 ماہ قیمت کو مستحکم رکھا گیا۔

گزشتہ سال 6باراضافےسےپیٹرول کی فی لیٹرقیمت 28 روپے 33 پیسےفی لیٹر بڑھائی گئی جب کہ 4 بار کمی سے پیٹرول کی قیمت میں10 روپے 29 پیسے کمی ہوئی۔

سال 2019  کے دوران 2 مرتبہ پیٹرول کی ماہانہ قیمتیں برقراررکھی گئیں،اس  طرح سال بھرمیں پیٹرول کی قیمت 18 روپے 4 پیسے بڑھی۔

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

گزشتہ سال کے دوران ڈیزل کی قیمت 6 مرتبہ اضافے سے فی لیٹر قیمت 26 روپے 6 پیسے بڑھی جب کہ 3 مرتبہ کمی سے فی لیٹر ڈیزل 11 روپے 99 پیسے سستا کیا گیا۔

، 3 مرتبہ ڈیزل کی ماہانہ قیمت میں ردوبدل نہیں کیا گیا ، یوں سال بھر میں ڈیزل 14روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ۔

گزشتہ سال مٹی کا تیل 5 ماہ سستا اور 5 مرتبہ مہنگا ہوا جب کہ 2 ماہ ایسے تھے کہ مٹی کے تیل کی قیمت برقراررہی،مٹی کےتیل کی قیمت میں کمی بیشی کےبعدسال بھرمیں مٹی کےتیل کی فی لیٹرقیمت میں 12 روپے 79 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 گزشتہ سال دسمبرکےآخری روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری منظور کرترےہوئے قیمتوں میں تجویز کردہ 2 روپے 25 پیسےسے 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا تھا ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااطلاق ماہ  ِ جنوری تک رہےگا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version