Advertisement

اسٹاک مارکیٹ کامثبت آغاز،ڈالر میں کمی

stock market

گزشتہ روزکےبرعکس پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامثبت آغازہواہے دن کے شروع میں ہی 100انڈیکس میں 850پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیاہے۔

 گزشتہ روزکے برعکس آج سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہاہے،صبح کاروباری دن کا آغاز41,357.56سے ہوا جو بڑھتا ہوا42,207.77تک جا پہنچا جس سے بازارحصص میں 850پوائنٹس کا اضافہ ہوا دیکھا گیا۔اس وقت 100انڈیکس42,207.77پر ٹریڈ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹس کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی جاری ہے ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں175پوائنٹس،ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں42 پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا۔

چینی حصص بازار،امریکی اوریورپی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی،امریکی ڈاؤجونزمیں30 پوائنٹس اورامریکی نیسڈیک میں 10پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیا گیا۔

جرمن ڈیکس میں37پوائنٹس ، فرانسیسی سی اےسی40میں30پوائنٹس اور برطانوی فٹسی 100 میں10پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا۔

Advertisement

سونےاور تیل کی قیمتوں پر ریکارڈ اضافہ

گزشتہ روزایران کےجوابی کاروائی کے بعد عالمی سطح  پرسونےکی قیمتوں میں  ریکارڈ اضافہ ہوا تھا  جبکہ عالمی مارکیٹوں میں  تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواتھا  ۔ جبکہ پاکستان سمیت  دنیا بھر کی حصص  مارکیٹوں میں  مندی  کا رحجان دیکھاگیاتھا۔

امریکی ریٹنگ ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ روزعالمی منڈی میں سونے کی قدر 22 ڈالرز اضافے کے بعد 1596.30 فی اونس کی بلند سطح پرپہنچ گئی تھی۔

رپورٹ کےمطابق  2013 کے بعدسےسونا اب  تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 64 سینٹ اضافے کے ساتھ 63.34 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔

  انٹربینک میں ڈالرمیں کمی

Advertisement

 

کاروباری ہفتےکےچوتھےروزانٹربینک میں ڈالر 22 پیسےسستاہوگیاہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.07 سے کم ہوکر 154.85 روپے پرفروخت ہورہا ہے۔

ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کےمطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرکی قیمت 155.80 روپےرہی جو کہ گزشتہ روز 155.30 روپےتھی۔

اسی طرح انٹربینک میں ڈالر 155.10 میں فروخت ہوا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 50 پیسےکاواضح اضافہ ہواتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version