سردی کی چھٹیوں میں عمرہ، سعودی ہوٹلزبُک ہوگئے

سعودی عرب میں سردی کی چھٹیوں کےدوران مکہ مکرمہ کےہوٹلوں میں 70 فیصد بکنگ مکمل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سردی کی چھٹیوں کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں 70 فیصد بکنگ مکمل ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ریستوران اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
سعودی عرب کے تمام علاقوں سے ان دنوں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہوئے ہیں۔ دنیا بھرسے بھی لاکھوں زائرین عمرے پر آئے ہوئےہیں۔
عمرہ ادائیگی،پاکستانی عمرہ زائرین بازی لےگئے
عمرہ سیزن کے ماہرمعاشیات محمد سعد القرشی نے عرب ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے بتایا کہ سردی کی چھٹیوں سے ہمارے طلبہ وطالبات اور اساتذہ بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ ہزاروں مکہ مکرمہ کی روحانی فضاﺅں میں روز وشب بسرکررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سعودی عرب کے ان شہروں کے باشندے مکہ مکرمہ کثیر تعداد میں پہنچے ہوئے ہیں جہاں سردی کی شدید لہرآئی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

