Advertisement

رواں مالی سال کےدوران تجارتی خسارہ میں 27.93 فیصدکمی ہوئی

پی بی ایس

رواں مالی سال کےدوران پاکستان کےتجارتی خسارہ میں 27.93 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کےاعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران تجارتی خسارہ 13 ہزار 841  لین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے لئے تجارتی خسارے کا حجم 19ہزار 204 ملین ڈالر رہا تھا۔

 اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 5 ہزار 363 ملین ڈالر یعنی 27.93 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران برآمدات میں2.20 فیصد جبکہ درآمدات کے حجم میں 15.64 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات کا حجم 13 ہزار 507 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 13 ہزر 216 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔

 پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران مجموعی ملکی درآمدات میں 15.64 فیصد فیصد کی کمی سے درآمدات کا حجم 27ہزار 348 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے 32 ہزار 430 ملین ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران درآمدات میں 5ہزار 72 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version