Advertisement

امریکی کمپنی کا پاکستان میں میڈیکل آلات کا مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کا اعلان

امریکن بائیو میڈیکل انجینئرنگ کمپنی فیڈمک کے اکنامک زون میں بائیو میڈیکل آلات کی مینوفیکچرنگ کا یونٹ لگائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ پاکستان میں بائیو میڈیکل آلات کی مینوفیکچرنگ کا پہلا یونٹ ہو گا۔ اس سلسلے میں کمپنی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان مصطفٰی نے گزشتہ روز فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور سی پیک کے تحت بننے والے ترجیحی اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس مینوفیکچرنگ یونٹ میں امراض قلب کے علاج یا آپریشن میں استعمال ہونے والی بائیو میڈیکل پروڈکٹس اور ڈسپوزل ایبل تیار کئے جائیں گے جو بیرون ملک سے درآمد کی جاتی ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں یہاں دل کے علاج میں استعمال ہونیوالے “سٹنٹس” اور دیگر جدید طبی سامان تیار کیا جائے گا جس سے ناصرف پاکستان میں علاج سستا ہو گا بلکہ اس طبی سامان کی برآمد سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔

ڈاکٹر عثمان کے مطابق یہاں ایک ریسرچ سینٹر بھی بنایا جائے گا جس سے پاکستان کے لئے اس شعبے میں ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ اس مینوفیکچرنگ یونٹ کے لئے فیڈمک کی طرف سے مفت زمین فراہم کی جائے گی  تاکہ پاکستان میں بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے شعبے کی بنیاد ڈال کر سیکٹر ڈویلپمنٹ کا آغاز کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں دنیا بھر سے مزید سرمایہ کار فیڈمک کے صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کریں گے تاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں انڈسٹریلزیشن کو فروغ دیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version