Advertisement

کوروناوائرس چینی اسٹاک مارکیٹ کوبھی لےڈوبا

چینی

کوروناوائرس کےباعث چینی اسٹاک مارکیٹ 2015 سےاب تک کی کم ترین سطح پر آگئی ہے  26 سو کمپنیوں کےحصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق کوروناوائرس  سے جہاں چین کو بھاری جانی نقصان کاسامناہےوہیں کوروناوائرس چینی معیشت کوبھی نقصان  پہنچارہاہے۔

چینی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست مندی ریکارڈکی گئی،چینی حصص بازاروں میں نوفیصدکی کمی کےبعد2015  کی کم ترین سطح پرآگیا۔

 چینی مارکیٹس میں لسٹڈ 2600 کمپنیوں کےحصص کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ  چینی مرکزی بینک معیشت اورمارکیٹس کوسہارہ دینےکیلئےبینکنگ سسٹم میں ایک سوبیس ارب ڈالرفراہم کردیے۔

آج کاروبار کےدوران شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 242 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

چینی اسٹاک مارکیٹس میں کمی کےاثرات دیگرایشیائی منڈیوں میں بھی نظر آئے،جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 264 اورتائیوان مارکیٹ میں 174 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتےکےاختتام پرامریکی اوریورپی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

واضح رہےکہ چین میں مہلک کوروناوائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے،مختلف شہرویرانےکامنظرپیش کررہے ہیں،کورونا وائرس سے اموات کی تعداد361 ہوگئی ہے جبکہ17  ہزارسے زائد افراد وائرس سے متاثرہیں۔

مختلف ممالک نے چین کےساتھ سرحد بند اورپروازیں معطل کردی ہیں جبکہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے ائیرپورٹ پرووہان سےجکارتا آنےوالےمسافروں پر جراثیم سےبچاؤکیلئےاسپرے کیا جارہا ہے اوراسکریننگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب چین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن کی ماہرٹیم کےسربراہ ژونگ نانشن کاکہناہےکہ حالیہ تاریخ کےوبائی امراض کی نسبت کورونا وائرس سےاموات کی شرح کم ہے۔

مقامی میڈیاسےبات کرتے ہوئے ژونگ نانشن کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے شرح اموات 2 اعشاریہ 3 سے 2 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایاکہ برڈفلو سے شرح اموات 30 فیصد تھی جبکہ مرس سے 40 فیصد تھی ، تاہم کورونا سے کم شرح اموات کے باوجود اس وائرس سے احتیاط ضروری ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version