Advertisement

بونیر میں 9 کان کن جان کی بازی ہار گئے، 5 زخمی

بونیر میں سنگ مرمر کی کان منہدم ہونے سے 9 کان کن جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر گر گئی جس کے نیچے دب کر 9 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

بونیر پولیس کے مطابق بامپوخہ کے علاقے میں گرنے والی پہاڑی کے نیچے 10 سے زائد مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کردی گئیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کا کہنا ہے کہ جدید آلات سے لیس ریسکیو کی گاڑیاں فوری طور پر بونیر روانہ کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی
آٹے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ انتہائی اہم فیصلہ
ملکی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version