Advertisement

تعمیراتی پیکج پر پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کا بیان

ایسوسی ایشن

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صنعتکاروں کے لئے تعمیراتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے س پرپاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کا بیان سامنے آگیا ہے۔

اسٹیل انڈسٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے تعمیراتی شعبےکے پیکج میں اسٹیل انڈسٹری کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جبکہاسٹیل انڈسٹری کے بغیر تعمیراتی صنعت چل ہی نہیں سکتی ہے۔

ان کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہاسٹیل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہلاک ڈاؤن کی وجہ سے اسٹیل کمپنیاں ڈیفالٹ اور دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔

ان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں اسٹیل انڈسٹری کی بندش کو ختم کیا جائے اور اسٹیل کی صنعت سے وابستہ تاجروں کو دکان کھولنے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement

ریلیف پیکج کا مقصد بےروزگاری پر قابو پانا ہے، حفیظ شیخ

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل انڈسٹری کی مشکلات کے ازالے کیلئے چھ ماہ کیلئے بغیر سود کے اسٹیٹ بینک سے قرض دیا جائے اور اسٹیل انڈسٹری کے لئے ٹرن اوور ٹیکس کو صفر کر دیا جائے۔

یاد رہے کہوزیر اعظم  عمران خان نے  تعمیرات کے شعبے کے لیے 1200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ  تعمیرات کے شعبہ میں پیسہ لگانے والوں سے کوئی سوال نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شعبہ تعمیرات کو انڈسٹری کا درجہ دے رہے ہیں،14 اپریل سے تعمیراتی سیکٹر کھل جائیں گے۔چاہتا ہوں تعمیرات کے شعبے سے وابستہ بےروزگاری لوگوں کو روزگار ملے۔

عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس کا نظام لارہے ہیں جبکہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس بھی کم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جو خاندان اپنا گھر بیچنا چاہتا ہے اس پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا ۔گھر بیچنے پر کوئی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا ۔

Advertisement

وزیر اعظم  نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 30 ارب  روپے کی سبسڈی دیں گے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر 90 فیصد ٹیکس معاف ہوگا۔

وزیر اعظم  کا کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پاکستان میں کورونا چیلنج مغربی دنیا سے مختلف ہے۔یہاں ایک طرف کورونا ہے تو دوسری طرٖ غربت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ سے مستحقین کی مدد کریں گے۔لوگوں کو بہت جلد ریلیف ملے گا۔ نادرا کی مدد سے ڈیٹا چیک کرہے ہیں۔40 لاکھ لوگوں کو 3 سے 4 دن میں چیک مل جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ
مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خوشخبری
سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version