Advertisement

مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

حکومتی اقدامات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں کمی  سے ملک میں مہنگائی شرح میں  بھی بتدریج کمی آنے لگی  ہے۔

ادارہ شماریات کی ‏مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.01فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک ہفتے میں 14 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 13 کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے جبکہ پیاز  کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔ آلو کی قیمت میں  بھی ایک روپے فی کلو کمی ہوئی۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 227 روپے سستا ہوا جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 4 روپے 60 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

انڈے 4 روپے فی درجن اور ویجیٹیبل آئل 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر سستا ہوا جبکہ فریش دودھ کی قیمت میں 4 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران دال مسور اور دال مونگ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ کیلے ،گڑ اور چاولوں کی قیمت میں  بھی اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کےدوران گھی  ،بجلی  اور تیل کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ  ماچس،ڈبل روٹی  اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں  بھی استحکام رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
سولر پینل خریدنے والوں کیلئے بری خبر
Next Article
Exit mobile version