Advertisement

ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی اس سال لگائی جائے گی یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا

مویشی

ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کورونا کے سبب تمام ایس او پیز کے ساتھ لگائی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی کو 2020 میں بھی کیٹل فیسٹیول کا نام دیا گیا ہے۔

ترجمان مویشی منڈی نے کہا کہ میلہ مویشیاں میں تمام مویشیوں سمیت دیگر اسٹالز کو ایس او پیز کے تحت لگانےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ منڈی آنے والے بیوپاری اور خریداروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

 یاور رضا چاولہ نے یہ بھی کہا کہ اندرون ملک سے آنے والے بیوپاریوں اور جانوروں کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی جبکہ میلہ مویشیاں آنے والوں کو سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

ترجمان مویشی منڈی کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر ہر شخص کو سینٹائزر واک تھروگیٹ سے گزرنا ہوگا جبکہ ماسک کے بغیر کسی بھی شخص یا بیوپاری کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Advertisement

 یاور رضا چاولہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مویشی منڈی میں بچوں اور بوڑھے افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ مویشی منڈی آنے والے تمام افراد کو گیٹ پر سینیٹائزر اور اسپرے کیا جائےگا۔

ترجمان مویشی منڈی نے کہا کہ اندرون ملک سے آنے والےقربانی کے جانوروں کی فیومی گیشن  کی جائےگی جبکہ کھانے پینے اورمویشیوں کے ہر اسٹال پرمالکان اور بیوپاریوں کو سینٹائزر رکھنا ماسک پہننالازمی ہوگا۔

مویشی منڈی کے حوالے سے حکومت کا اہم اعلان

یاور رضا چاولہ نے یہ بھی کہا کہ تمام داخلی راستوں پر طبی کیمپ لگایاجائے گاجہاں ہرآنے والےشخص کابخارچیک کیاجائے گا جبکہ قربانی کا جانور خریداری کے لیے کسی اسٹال پر رش نہیں لگے گا سماجی فاصلے کویقینی بنایاجائے گا ۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ نے مزید کہا کہ مویشی منڈی کے ہر بلاک میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے اور فیومیگیشن کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version