Advertisement

انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، پاکستان پولٹری ایسوی ایشن

مہنگائی سے ستائے شہریوں  کے لیے پاکستان پولٹری ایسوی ایشن  کی جانب سے اچھی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ  سردیوں میں انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا ۔

ترجمان پاکستان پولٹری ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ  کورونا  وباء اوربارشوں کی وجہ سے پچاس لاکھ چوز ےختم ہونے سے مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا کے بعد شادی ہالز ،ریسٹورنٹس اور اسکول کھلنے کے باعث طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق کی وجہ سے انڈے اور مرغی مہنگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فارمرز کم ہونے کی وجہ سے اور طلب بڑھنے کی وجہ سے نرخوں میں اضافہ ہوا۔گذشتہ دو سال سے فارمر زکو شدید نقصان ہوا  جس کے باعث 60 فیصد مرغی کے فارم بند ہوگئے ہیں۔

Advertisement

ترجمان پاکستان پولٹری ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ  آئندہ ماہ مرغی اور انڈے کی پیداوار میں اضافے سے قیمتوں میں کمی آسکتی ہے یا پھر قیمتیں مستحکم رہ سکتی ہیں تاہم اس میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ترجمان  پاکستان پولٹری ایسوی ایشن  نے بتایا کہ  پاکستان میں سالانہ ایک سو ستاون ارب  انڈے کی پیداوار اور استعمال ہوتا ہے جبکہ  یومیہ 80 لاکھ مرغی کا استعمال ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیداواری لاگت اورفیڈ مہنگی ہونے کی وجہ سے بھی مرغی اور انڈے مہنگے ہوئے ہیں۔ پچاس کلو والی فیڈ کی بوری 2600 سے بڑھ کر 4000 روپے کی ہوگئی ہے۔  فیڈ اور دیگر ٹیکسز میں کمی کی جائے تومرغی اور انڈے کی قیمت میں کمی کا فائدہ صارف کو ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری
اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version