کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت 78 ممالک کو قرض فراہم کیا، آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 78 ممالک کو قرض فراہم کیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے کورونا کے لیے 280 ارب ڈالر کا فنڈ مختص کیا تھا جس میں سے 31 ارب ڈالر اب تک فراہم کیے جاچکے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف نے 78 ممالک کو قرض فراہم کیا جبکہ 29 ممالک کے قرض معاف بھی کیے۔
اس فہرست میں 49 غریب ترین ممالک بھی شامل ہیں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو اپریل میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض دیا تھا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement