بینکوں سے قسطوں پر گاڑیاں لینے والوں کیلئے بری خبر
بینکوں سے قسطوں پر گاڑیاں لینے والوں کے لیے بری خبر، گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کے قوانین میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں سے قرضے بند، گاڑیوں کے قرضوں کی مدت 7 سال سے کم کرکے 5 سال جبکہ ڈاؤن پیمنٹ 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گاڑیوں کے قرضوں سمیت صارفین کے قرضے اور کریڈٹ کارڈز کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیئے گئے ہیں۔
نئے ضوابط کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں سے قرضوں کو ممنوع قرار دے دیا گیا، گاڑیوں کے قرضوں کی زیادہ سے زیادہ مدت 7 سال سے کم کرکے 5 سال جبکہ بینکوں سے گاڑیوں کے لیے قرضے کی مجموعی حد 30 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گاڑی کے قرضے کے لیے کم از کم ڈاؤن پیمنٹ 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ نئے ضوابط ایک ہزار سی سی انجن کپیسٹی تک کی ملک میں بنی اور اسمبل کی گئی گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوں گے، صاف ستھری توانائی کے استعمال کے فروغ کے لیے ملک میں بنی الیکٹرک گاڑیوں پر بھی نئے ضوابط لاگو نہیں ہوں گے۔ ہزار سی سی سے کم اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے قرضوں کے پچھلے ضوابط ہی برقرار رہیں گے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ذاتی قرضے کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال سے کم کر کے 3 سال کر دی گئی ہے۔
نئی ہدایات کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹیو افسران کو مراسلہ بھیجاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

