Advertisement

پشاور:چھ جنوری سے بند سی این جی اسٹیشن کھل گئے

پشاورمیں چھ جنوری سے بند سی این جی اسٹیشن آج کھل گئے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں ہفتے کے 3 دن سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج سے اسٹیشنز کھل گئی ہیں۔

عدالتی حکم کے تحت پشاور بھر میں سی این جی اسٹیشنز پیر ، بدھ اور جمعہ کے روز صبح 09 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وقت کی پابندی نہ کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کی انتظامیہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پشاورسی این جی اسٹیشنوں کو گھریلو صارفین کو گیس دینے کے لیے بند کردیاگیا تھا۔

Advertisement

گیس بحران کے باعث ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 نافذ کرکے سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی
گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک زبردست کمی، وجہ کیا ہے؟
سوزوکی ویگن آر کی نئی قیمت سامنے آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بری خبر آگئی
بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر
غیر رجسٹرڈ گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بری خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version