آئی ایم ایف کی تجویز رد، وزیر اعظم کی ہاؤسنگ اسکیم جاری رہے گی

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز رد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے آئی ایم ایف کی وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کو رول بیک کرنے کی تجویز کو رد کردیا۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہاؤسنگ اسکیم جاری رہے گی ۔
سیما کامل نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم رول بیک نہیں ہوگی۔ اسکیم کو مزید بہتر اور آسان بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ جولائی 2019 میں وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ سے زائد نئے گھروں کی ضرورت ہےاور نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت ہم نے بے گھر افراد کے لیے گھر بنانے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News