Advertisement

کرپٹو کرنسی کاروبار؛ ایک سال میں پاکستانیوں کو 20 ارب روپے کا نقصان

وی چیٹ کا کرپٹو اور این ایف ٹی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران کرپٹو کرنسی کے کاروبار میں پاکستانیوں کو 20 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین فیض اللہ کموکا کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے اسامہ قادری نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس پر کہا کہ دنیا کے 75 سے زیادہ ممالک میں ڈیجیٹل کرنسی سے خرید و فروخت کے لئے مشینیں قائم کی گئی ہیں۔

اسامہ قادری نے کہا کہ بھارت میں کرپٹو کرنسی کے چار ایکسچینجز موجود ہیں، اگر ڈیجیٹل کرنسی سے دنیا بھر میں فائدہ اٹھایا جا رہا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے کہا کہ ملک میں کرپٹو کرنسی بلاک چین کے ماہر موجود ہیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہییے لیکن حکومت نے وجہ بتائے بغیر کرپٹو کرنسی پر پابندی لگادی۔

Advertisement

اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں 30 ہزار افراد کرپٹو کرنسی کا کاروبار کر رہے ہیں، ملک میں اس وقت کرپٹو کرنسی کا 20 ارب ڈالر کا کاروبار ہو رہا ہے۔

جمیل احمد خان نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے اس کاروبار کو سمجھے بغیر سرمایہ کاری کی اور نقصان اٹھایا، ایک سال میں اس کاروبار میں لوگوں کو 20 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ دنیا بھر میں صرف ایل سلوا ڈور اور کیوبا میں کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت حاصل ہے، پاکستان میں صرف پاکستانی روپیہ قانونی حیثیت رکھتا ہے کرپٹو کرنسی نہیں، اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے 2018 میں وارننگ جاری کی تھی۔

کمیٹی نے کرپٹو کرنسی معاملے پر ماہرین کو رائے کے لئے آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version