اتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی حکومت گئی تو ملک دیوالیہ پن کی طرف جارہا تھا اب ہم معاشی استحکام کی جانب راغب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اپریل 2022 میں پچھلی حکومت ملک کو چھوڑ کر گئی، عمران خان کے صرف پونے چار برس میں 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا، صرف ایک ماہ خان صاحب نے پیٹرول کی جو سبسڈی دی اس کی بجائے چار برس کے باعث ہم دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 4 برس میں عمران خان نے ملک میں چار بڑے خسارے کیے، ڈیٹ سروسز ان کے باعث 4000 ارب تک پہنچی جو کہ چار برس قبل 2000 ارب روپے تک تھی۔
مفتاح اسماعیل نے تجارت سے متعلق بتایا کہ پچھلے سال 80 ارب ڈالر کی ریکارڈ برآمدات کی گئیں، 48 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ کیا گیا، تاہم اب برآمدات بڑھ کر31 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور حکومت اس سال برآمدات 35 ارب ڈالر تک لے جائے گی۔
نون لیگ کے دور اقتدار سے متعلق مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ نون لیگ نے 5 سال میں 10600 ارب روپے قرضہ لیا تھا اورپاور پلانٹس اور ایل این جی ٹرمینل سمیت کئی منصوبے لگائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے 5 سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی لیکن عمران خان کی حکومت نے ایک میگاواٹ بھی اضافی بجلی پیدا نہیں کی اور نااہل حکومت 7500 میگاواٹ بجلی کے منصوبے بند کرکے چلی گئی۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت نےپاورڈویژن کو1072 ارب روپے ادا کئے اور گردشی قرضہ 280 ارب روپے تک محدود کردیا جب کہ حکومت کو پاور سیکٹر میں 1350 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابق حکومت گیس سیکٹر میں 1300 ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کرگئے اور ایل این جی، پیٹرول، ڈیزل کے طویل مدتی معاہدے نہیں کئےگئے۔ پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا نام نہیں سناتھا لیکن عمران خان گیس کی لوڈشیڈنگ کرکے گئے۔
عالمی مالیاتی ادارے سے متعلق وزیرخزانہ نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے عجیب معاہدہ کیا اور اگر اس پرعمل ہوتا تو آج پیٹرول اور ڈیزل پر 75 روپے لیٹر ٹیکس ہوتا تاہم ہم نے ڈیزل پر 120 روپے قیمت بڑھائی لیکن 40 روپے کم بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

