Advertisement

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

بجلی چوروں

اسلام آباد: ‏ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار989 میگاواٹ تک جاپہنچا ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ‏بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 511 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

‏ پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 7 ہزار 550 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ‏سرکاری تھرمل پلانٹس سے 975 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 500 میگا واٹ ہے جبکہ ‏ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 11 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 99 ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ‏بیگاس پاور پلانٹس سے 75 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، شہری علاقوں میں 3 سے 5 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے تک کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت متوقع
گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو؛ بجلی کی طلب میں بھی اضافہ
ای بائیکس اسکیم میں اپلائی کرنے والے طلباء کے لئے اہم خبر آگئی
تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق بڑی خبر آگئی
سستی گیس بنانے کے لئے بائیو گیس پلانٹ لگانے کے کام کا آغاز ہوگیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version