Advertisement

رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تک لیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت کی جانب سے رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تک لیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ  کے مطابق  رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تک 4 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔صرف گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران 2 ارب 25 لاکھ ڈالر کا قرض لیا گیا۔

کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت جولائی سے اکتوبر 2 ارب 68 کروڑ ڈالر جبکہ دوطرفہ معاہدوں کے تحت جولائی سے اکتوبر 49 کروڑ 74 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

جولائی سے اکتوبر کے دوران آئی ایم ایف سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔اسی عرصے کے  دوران  کمرشل بینکوں سے 20 کروڑ ڈالر، اے ڈی بی سے ایک ارب 63 کروڑ ڈالر اور آئی ڈی اے سے 45 کروڑ 92 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

اس کے علاوہ اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے ایک کروڑ 34 لاکھ ڈالر، سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی کی مد میں 40 کروڑ ڈالر ، باہمی معاہدوں کے تحت چین سے 5 کروڑ 49 لاکھ ڈالر، فرانس سے 84 لاکھ ڈالر، کوریا سے ایک کروڑ 66 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

Advertisement

جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی ملیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Next Article
Exit mobile version