پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار

پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار
پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار، بڑی ادائیگی سر پر کھڑی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے اگلے ہفتے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دبئی کے دو بینکوں کو بالترتیب 60 کروڑ اور 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے۔
مزید پڑھیں: معاشی مشکلات میں مزید اضافہ، زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 60 کروڑ ڈالر کی ادائیگی امارات این بی ڈی کو کرنی ہے اور 41 کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگی دبئی اسلامی بینک کو کرنی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس ساڑھے پانچ ارب ڈالر کے مالی ذخائر موجود ہیں۔ 4 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ اسٹیٹ بینک میں سعودی عرب اور چین کے ہیں۔
مزید پڑھیں: مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ادائیگی سے پاکستان کے مالی ذخائر میں بڑی کمی کا اندیشہ ہے۔ آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے پر مزید مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News