Advertisement

ایف بی آر کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف بھی حاصل نہ ہوسکا، تاریخی شارٹ فال

ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کیلئے اہم خبر

اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال 2024-25 کے دوران مقرر کردہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں تاریخی شارٹ فال سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اصل ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے تھا جس کے مقابلے میں اب تک تقریباً 1 ہزار 470 ارب روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

بعد ازاں ہدف کو پہلی بار نظرثانی کرکے 12 ہزار 332 ارب روپے کردیا گیا تاہم اس کے باوجود تقریباً 832 ارب روپے کا شارٹ فال سامنے آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ نظرثانی کے بعد ہدف 11 ہزار 900 ارب روپے مقرر کیا گیا لیکن ایف بی آر اس میں بھی تقریباً 400 ارب روپے کی کمی کا شکار ہوا۔

گزشتہ روز دفاتر بند ہونے تک ایف بی آر نے 11 ہزار 280 ارب روپے جمع کیے تھے جب کہ آج کے دن کے لئے 620 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی صورتحال کے مطابق ایف بی آر رواں مالی سال میں تقریباً 11 ہزار 500 ارب روپے ریونیو جمع کرسکے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو مرتبہ ہدف میں تبدیلی کے باوجود ایف بی آر مطلوبہ محصولات اکٹھی کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version