Advertisement

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی سعودی وفد کا اکتوبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے جس دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے اور تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سعودی وفد کے دورے کے دوران پاک سعودی بزنس فورم منعقد کیا جائے گا، جہاں دونوں ملکوں کے سرمایہ کار اور تاجر براہِ راست ملاقات کریں گے۔

وزارتِ تجارت نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی امکانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور دیگر متعلقہ حکام کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں انفرااسٹرکچر، آئل سیکٹر اور ڈیجیٹل اکانومی میں سرمایہ کاری کے امکانات ہیں جب کہ آئی ٹی، انرجی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔

Advertisement

وزارتِ تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں ایک بار پھر گرم جوشی دیکھنے میں آ رہی ہے اور دونوں ملکوں نے فیصلہ کیا ہے کہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے روابط میں تیزی لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version