Advertisement

قندیل بلوچ قتل کیس،والدین کی ملزمان بیٹوں کومعاف کروانےکی درخواست مسترد

Qandeel Parents

ملتان:عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں والدین کی جانب سےملزمان بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کےمطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نےملزمان بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت میں قندیل کے والدین کی جانب سے مقدمے میں نامزد اپنے دونوں بیٹوں کو معاف کرنے سے متعلق بیان حلفی جمع کروایا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہونے کےبعد کیاجائےگا۔

 عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ جس میں حلفیہ بیان  دیتے ہوئے کہا گیاتھاکہ ہم نے اپنے بیٹوں محمد وسیم اوراسلم شاہین کو اللہ کے واسطے معاف کردیاہےاسلیےعدالت بھی ملزمان کوبری کرے۔

عدالت کی جانب سے مزید گواہان کی شہادتوں کے لئےسماعت 24 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہےکہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو اس کے بھائی وسیم نےمظفر آباد میں قتل کیا تھا۔ قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم نے بیٹے محمد وسیم اور اسکے ساتھیوں حق نواز ، ظفر اور ڈرائیور باسط کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس نے قندیل بلوچ کےبھائیوں سمیت مفتی عبدالقوی کوبھی شامل تفتیش کیا تھا۔ملزمان نے اپنی بہن قندیل بلوچ کو سوشل میڈیا پر بے باک ویڈیوز کی وجہ سے غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version