کراچی کی ابتر صورتحال پر سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بارش کے بعد کراچی کی ابتر صورتحال سے متعلق معاملے پر سماعت کی۔
جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سندھ اور کراچی کی شہری حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ بارشوں سے کراچی ڈوب گیا۔مئیر صاحب نے تو بارش سے بچنے کے لیے کوٹ بھی پہن رکھا تھا۔ بارش سے اتنے لوگ مر گئے مگر انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔ ابھی تک بارش کا پانی پڑا ہے ۔
سنا ہے چند دنوں بعد پھر بارشیں ہیں۔کیا ہوگا شہر کا، آپ لوگ انجوائے کریں ساری اذیت شہریوں کے لئے ہے۔
جسٹس فیصل عرب نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ 1960 کی دہائی میں کراچی کی کیا ریٹنگ تھی معلوم ہے۔
آج کراچی کی حالت کیا کردی ہے؟ افسوس تو یہ ہے کہ آپ کی ذمہ داری عدالت کو بتانا پڑرہی ہے۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت اور شہری حکومت مکمل ناکام ہو چکیں۔
عدالت نے وزیراعلی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کی تنبیہ کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News