Advertisement

سپریم کورٹ: نجی اسکولوں کی فیس میں 2017 کے بعد کیا جانے والا اضافہ کالعدم

SC on School Fees

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی اسکولوں کی فیس میں 2017 کے بعد کیے جانے والے اضافے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکول کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نجی اسکولوں نے 2017 سے خلاف قانون فیسوں میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے۔

فیسوں میں کی گئی 20 فیصد کمی والدین سے ریکور نہیں کی جائے گی، نجی اسکول قانون کے مطابق اپنی فیسوں کا دوبارہ تعین کریں۔

اسکولوں کی فیس کی ری کیلکولیشن کی نگرانی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی۔متعلقہ اتھارٹی کی منظور شدہ فیس ہی والدین سے لی جاسکے گی۔

Advertisement

فیصلے میں کہا گیا کہ والدین سے لی گئی اضافی فیس آئندہ فیس میں ایڈجسٹ کی جائے۔ریگولیٹرز اسکولوں کی جانب سے وصول کی جانے والی فیس کی نگرانی کریں۔

عدالت  نے حکم دیا کہ اسکول فیس کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لیے کمپلینٹ سیل قائم کیا جائے۔

 عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کی فیس وہی ہو گی جو جنوری 2017 میں تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
Next Article
Exit mobile version