عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، دانیہ کہ درخواست ضمانت مسترد

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، دانیہ کہ درخواست ضمانت مسترد
عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے پر ملزمہ دانیہ شاہ کہ درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے پر سماعت آج کی گئی۔
مقدمے میں گرفتار ملزمہ عامر لیاقت بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس دوران جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ درخواست ضمانت مسترد کردی۔
مزید پڑھیں؛ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کی حقیقت بیان کر دی
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی نازیہ ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے ۔
ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم سرکل کی ٹیم نے لودھراں میں چھاپہ مار کر مرحوم ٹی وی اینکرپرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ عامر لیاقت کتنی جائیداد اور گاڑیاں پیچھے چھوڑ گئے؛ دانیہ شاہ کو کیا ملے گا؟ ڈاکٹرعامر لیاقت کے وکیل کے سنسنی خیز انکشافات
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

