عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی نااہلی کے بعد ان کی پارٹی کی چیئرمین شپ ختم کرنے کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔
اس موقع پر عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر نے وکالت نامہ جمع کرواتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگی جس پر کمیشن نے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب درخواست گزار محمد آفاق ای سی پی کے سامنے پیش ہوئے اور استدعا کی کہ توشہ خانہ ریفرنس کے بعد حلقہ این اے 95 سے عمران خان کی نااہلی کے بعد پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اور اس کے قواعد کے تحت وہ شخص کسی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان نااہلی کیس پر سماعت 19 جنوری تک ملتوی
انہوں نے ای سی پی سے درخواست کی کہ عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جائے اور پارٹی کے نئے سربراہ کی نامزدگی کی ہدایت جاری کی جائے۔
آفاق نے کہا کہ اگر ای سی پی عمران خان کو صادق اور امین سمجھے تو وہ اپنی درخواست واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ نااہل قرار پائے تو انہیں پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا جائے گا۔
درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
خیال رہے کہ ای سی پی نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اکتوبر میں میانوالی کی نشست سے نااہل قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع
الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز
توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔
اس حوالے سے ن لیگی رہنماؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کونااہل قرار دیکر پارٹی سربراہی سے ہٹائے گا۔
ن لیگی رہنماؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کونااہل قرار دیکرپارٹی سربراہی سے ہٹائے گا جبکہ الیکشن کمیشن دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کارروائی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News