توہینِ الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ وکیل فیصل چوہدری نے اپنے اعتراضات جمع کرا دیے
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ۔
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری #ImranKhan #BreakingNews #BOLNews pic.twitter.com/DeuoiwQUmX
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 10, 2023
الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
فیصلے کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر گزشتہ سماعت پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری #ImranKhan #BreakingNews #BOLNews pic.twitter.com/L7roqEK5Ob
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 10, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News