Advertisement

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل

توہین الیکشن کمیشن

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں راولپنڈی بنچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور فواد چوہدری کو جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں: توہینِ الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

کیس کی سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی جس میں عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن توہین الیکشن کمیشن کی سماعت جاری رکھے، جس پر فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کی پروسیڈنگز میں پیش ہوتے رہے ہیں اور ہونگے بھی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی آئینی عدالت نہیں وارنٹ گرفتاری کا اختیار نہیں ہے۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، فواد اوراسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

فیصلے کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت  کی گئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی  کردی تھی۔

واضح رہے کہ رہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر گزشتہ سماعت پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version