اوکاڑہ میں بچوں پرظالم ہمسائےکابدترین تشدد،ملزم گرفتار

اوکاڑہ میں نواحی گاوں 40 فورایل میں ظالم ہمسائے نےمصوم بچوں کو باندھ کربدترین تشددکانشانہ بنادیا۔
تفصیلات کےمطابق دکان کےسامنےپیشاب کرنا معصوم بچوں کا جرم بن گیا ۔غریب محنت کش محمد عباس لوہار کے معصوم بچوں نے بااثر دوکاندار یعقوب درزی کے دکان کے پیشاب کر دیا جس پر یعقوب معصوم بچوں کو پکڑ کر گھر لے گیا اور کپڑے سے باندھ کر انہیں الٹا لٹکا دیا اور ان پر بیہمانہ تشدد کرنا شروع کر دیا۔
ظالم درزی مارنےپیٹنے کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ تشدد کی ویڈیوبول نیوز نے حاصل کرلی جس میں یعقوب کو معصوم بچوں پر تشدد کرتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر نےواقع کا نوٹس لیتے ہوئے بہیمانہ تشددکانوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیااوراس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
بچوں کےوالدعباس کاکہناہےکہ اس کوشہر سے باہر جانا تھا تو اپنے بچے کو ہمسائے یقیوب کے پاس چھوڑ گیاتھا۔ لیکن بے درد انسان نے معصوم بچوں پربدترین تشدد کیااورانہیں دیوار کے ساتھ لٹکا کرماراپیٹا۔
واضح رہے کہ اوکاڑہ تشدد واقعہ سے ایک ہفتہ قبل پنجاب کے شہرشیخوپورہ کےعلاقے نارنگ منڈی میں ریل بازار کےبااثر دکانداروں نے 4 معصوم بچوں کو دکان سے ٹافیاں اور پیسے چوری کرنے کے شبہ میں پکڑا اور ہاتھ باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔
دکانداروں نےوحشیانہ تشددکرتےہوئے بچوں کے سر مونڈ دیےاور ان کے منہ کالے کرکے بازار کا چکر بھی لگوائےاورپھربچوں کی حالت غیر ہونے پر بھرے بازار میں انہیں پھینک دیا۔
راہگیروں نے بچوں کو نجی اسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد دینے کے بعد بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے واقعےکانوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سےبہیمانہ تشدد کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

