Advertisement

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا فضائی مشق “انڈس شیلڈ” کا معائنہ

فضائی مشق انڈس شیلڈ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا فضائی مشق “انڈس شیلڈ” کا معائنہ

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023 کا معائنہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ و ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انکا استقبال کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس میں تربیتی سہولیات کے ساتھ ساتھ فضائی مشق کے دائرہ کار سے آگاہ کیا گیا، جس کا مقصد مشق میں شریک فضائی افواج کے باہمی تعاون کے فروغ اور جدید فضائی جنگی تصورات کو تقویت دینا ہے۔

ایئر چیف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے مکمل حمایت کی تعریف کی اور افواجِ پاکستان کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لئے انکی بھرپور کاوشوں کو سراہا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے 14 ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کے تحت پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شرکاء کو عصر حاضر کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاری مہیا کی جا رہی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ موجودہ عالمی سلامتی کی صورت حال اور  تغیر پذیر جنگی محرکات مسلح افواج کی بہترین شراکت داری کے متقاضی ہیں۔

ایئر چیف نے مزید کہا کہ مشق نہ صرف شریک فضائی افواج کو اپنی بے مثال مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کا منفرد موقع فراہم کررہی ہے بلکہ شریک عسکری دستوں کے رابط اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی مفاہمت کو بھی مستحکم کرے گی۔

مشق کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے فضائی جنگ کے ہماوقت تغیر پذیر محرکات کے تناظر میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے بین الاقوامی فضائی مشقوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مشق کے شرکاء کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اس تاریخ ساز مشق کے انعقاد پر ایئر پاور سنٹر آف ایکسیلینس کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ مشق سے شراکت داری کو تقویت دینے اور شریک فضائی افواج کے باہمی تعاون کا فروغ ممکن ہو گا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ انڈس شیلڈ-2023 میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری سمیت 14 فضائی افواج شرکت کر رہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ انڈس شیلڈ حصہ لینے والی فضائی افواج کے لیے بے مثال مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو پلیٹ فارم پر لانے کا ایک فقید المثال موقع فراہم کر رہی ہے۔ مشق کے ذریعے عصر حاضر کی جنگی حکمت عملیوں کو بروئےکار لاتے ہوئے فضائی دفاع کے مشترکہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023 کو پاک فضائیہ کی جانب سے 14 ملکی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ-2023 کا آغاز کردیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/10/449934/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/defence/2023/10/449934/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سربراہ پاک بحریہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل کا دورہ
کراچی میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا
سانحہ 9 مئی پر افواجِ پاکستان کا واضح مؤقف سامنے آگیا
پاک ترک ففتھ جنریشن "ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ" کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ
واٹس ایپ نے بھارت میں سروسز بند کرنے کے دھمکی دے دی
پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version