Advertisement

پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کا سہارا بن گئی

پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کا سہارا بن گئی

اسلام آباد: پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کا سہارا بن گیا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پاک فوج کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے آغوش ہاسٹل کا افتتاح کیا گیا۔

Advertisement

100 طلباء کی گنجائش کے ساتھ تعمیر ہونے والے آغوش ہاسٹل میں اس وقت 75 طلباء زیرِ کفالت ہیں، طلباء کو سائنسی ودینی علوم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مساوی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہاسٹل میں تمام طلباء کو مفت رہائش اور کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے، اس اہم سنگِ میل کا مقصد یتیم اور بے سہارا بچوں کو آگے بڑھنے اور معاشرے کا کار آمد شہری بننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اہلِ علاقہ نے اس کارِ خیر پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کی اس کاوش کی وجہ سے اب یتیم بچے جدید علوم سے بہرہ مند ہونگے اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سانحہ 9 مئی پر افواجِ پاکستان کا واضح مؤقف سامنے آگیا
پاک ترک ففتھ جنریشن "ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ" کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ
واٹس ایپ نے بھارت میں سروسز بند کرنے کے دھمکی دے دی
پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version