پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اپنے اختیارات سے تجاوزنہ کرے،وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے فیسوں میں غیرقانونی اضافہ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اگر کسی بھی پرائیوٹ اسکول نے فیس سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف بڑھائی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
شفقت محمود نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف زیادہ شکایات آرہی ہیں کہ وہ فیسوں میں غیرقانونی اضافہ کررہے ہیں۔
انہوں نے نجی اسکولوں کو ہدایت کی سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق فیسوں میں اضافے کے حوالے سے قوانین پر عمل درآمد کریں۔
شفقت محمود نے کہا کہ انہوں نے تمام صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا ہے کہ اپنے اختیارات کے مطابق اس معاملے کو کنٹرول کریں۔ جو بھی والدین اس حوالے سے احتجاج کررہے ہیں ان سے مذاکرات کئے جائیں۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اپنے اختیارات سے تجاوزنہ کرے ۔ اگر کسی بھی پرائیوٹ اسکول میں فیس سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف بڑھائی گئی توایکشن ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News