ادب کے 2نوبل انعامات کا ایک ساتھ اعلان

دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ ادب کے 2نوبل انعامات کا اعلان کردیا۔
نوبل پرائز کمیٹی کے مطابق سال 2018کا ادب کا نوبل پولینڈ کی خاتون لکھاری و ناول نگار 57سالہ اولگا توکارزک جبکہ 2019کا ادب کا نوبل انعام آسٹریا کے ناول نگار و لکھاری 76 سالہ پیٹر ہینڈکے کو دیا جائے گا۔
دونوں ناول نگار و ادیبوں کو ان کی ادبی خدمات، اچھوتے خیالات اور آسان زبان میں اظہار خیال کی وجہ سے ادب کا نوبل انعام دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نوبل پرائز کمیٹی ہر سال 6 شعبہ جات میں نوبل انعامات کا اعلان اکتوبر میں کرتی ہے اور انعام جیتنے والے افراد کو ہر سال دسمبر میں انعامات دیے جاتے ہیں۔
تاہم نوبل پرائز کمیٹی نے گزشتہ برس ادب کے نوبل انعام کا اعلان نہیں کیا تھا۔گزشتہ برس نوبل انعام دینے والی ادب کی کمیٹی میں جنسی ہراساں کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر ادب کی کمیٹی کے ججز یا ارکان نے استعفیٰ بھی دیا تھا۔
ابتدائی طور نوبل پرائز کمیٹی نے اس پر کوئی بیان نہیں دیا تھا لیکن بعد ازاں کمیٹی نے اسی معاملے کی وجہ سے سال 2018 میں ادب کا نوبل انعام نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2019 میں بیک وقت 2 انعامات دیے جائیں گے۔اور اب نوبل پرائز فاؤنڈیشن نے ایک ساتھ ادب کے 2 نوبل انعام دینے کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News