Advertisement

یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ: جماعت اول سے پنجم تک نصاب تیار

نصاب تعلیم

حکومت نے ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کے لئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جماعت اول سے پنجم تک یکساں نصاب تیار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبا د میں یکساں نصاب کے نفاذ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ نصاب تعلیم میں پیش رفت ملک بھر میں یکساں نصاب رائج کرنے کے حوالے سے موجودہ حکومت کے وعدے کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، سیکرٹری ایجوکیشن، و دیگر سینئر افسران کی شرکت کی گئی۔

اجلاس مین بتایا گیا کہ ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم اور تربیتی نظام رائج کرنا حکومت کے منشورکاجزو تھا.تعلیمی شعبے میں طبقاتی تفریق نے تعلیمی اداروں، معیار تعلیم، اساتذہ اور طلباء کو تقسیم کیا گیا ہے۔

حکومت نے برسرِ اقتدار آتے ہی قومی نصاب کونسل تشکیل دی، کونسل میں صوبائی اکائیوں، نجی شعبے، مدارس اور ممتاز شخصیات کو شامل کیا گیا.نصاب کی تشکیل کے لئے کیمبرج، آغا خان اور لمز جیسے اداروں سے معاونت لی گئی۔

Advertisement

کیمبرج انٹرنیشنل نے پاکستان میں امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

پہلی سے پانچویں جماعت کا متفقہ نصاب تیار کر لیا گیا ہے، جماعت ششم یا ہشتم کا یکساں نصاب مارچ 2021تک تیار کر لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم  کو بتایا گیا کہ جماعت نہم تا بارہویں جماعت کے یکساں نصاب کا کام مارچ 2022 تک مکمل کر لیا جائیگا جس میں آنحضور ﷺ کی سیرت مبارکہ قومی یکساں نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے گا، قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے افکار اور سوچ کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نصاب کی کتابوں کی اشاعت میں مافیا کے عمل دخل کو مکمل طور پر ختم کیا جائے. یکساں قومی نصاب پورے ملک میں رائج کرنے کیلئےوفاق ہر ممکن معاونت کریگا۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرونا کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں معطل ، طلباء کو تعلیمی مواقع کی فراہم پر بریفنگ پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے 7گھنٹے کی تعلیمی نشریات کا اہتمام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version