Advertisement

سندھ کے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کا کیریئر داؤ پر لگ گیا

تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث   سندھ کے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ  کا کیریئر داؤ پر لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث  سندھ کے 12 ہزار 4 سو ایک نجی اسکولوں میں اساتذہ کا کیریئر داؤ پر لگ گیا ہے۔

سندھ کے نجی اسکولوں میں ایک لاکھ 10 ہزار 5 سو 44 اساتذہ برسرِ روزگار ہیں۔ نجی اسکولوں نے تعلیمی ادارے بند ہونے کا جواز بنا کر اساتذہ کو برطرف کرنا شروع کر دیا ہے۔

صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم نے کورونا کی پہلی لہر کی طرح، دوسری لہر میں بھی آنکھیں بند کرلی ہیں۔ دوسری لہر میں بھی اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگی یا نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے نجی اسکولوں سے اب تک سیکڑوں اساتذہ جبری طور پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement

اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نجی اسکولوں سے اساتذہ کی جبری بر طرفیوں کا نوٹس  لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version