تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سندھ کے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کا کیریئر داؤ پر لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سندھ کے 12 ہزار 4 سو ایک نجی اسکولوں میں اساتذہ کا کیریئر داؤ پر لگ گیا ہے۔
سندھ کے نجی اسکولوں میں ایک لاکھ 10 ہزار 5 سو 44 اساتذہ برسرِ روزگار ہیں۔ نجی اسکولوں نے تعلیمی ادارے بند ہونے کا جواز بنا کر اساتذہ کو برطرف کرنا شروع کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم نے کورونا کی پہلی لہر کی طرح، دوسری لہر میں بھی آنکھیں بند کرلی ہیں۔ دوسری لہر میں بھی اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگی یا نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے نجی اسکولوں سے اب تک سیکڑوں اساتذہ جبری طور پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نجی اسکولوں سے اساتذہ کی جبری بر طرفیوں کا نوٹس لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News