Advertisement

کھیلوں کی ترقی میں پاکستان نیوی اپنا قومی کردار بخوبی انجام دے رہی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسمائیل نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی میں پاکستان نیوی اپنا قومی کردار بخوبی انجام دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیسرا چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل مہمان خصوصی تھے، شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی، افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور پنجاب کے درمیان کھیلا گیا۔

پاکستان نیوی نے آسان مقابلے کے بعد پنجاب کو 3 گول سے شکست دے دی، مین آف دی میچ سفیان نے 2 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ محسن صابر نے ایک گول کیا۔

قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ہاکی خدمات پر ناز ہے، ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ہونہار کھلاڑیوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے، کھیلوں کی ترقی میں پاکستان نیوی اپنا قومی کردار بخوبی انجام دے رہی ہے، قبل ازیں کمانڈر کراچی وائس ایڈ مرل اویس بلگرامی نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے۔

کموڈور کاشف منیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سابق قومی کپتان اولمپین اصلاح الدین نے بھی اظہارخیال کیا، تقریب میں پی ایچ ایف کے سیکریٹری اولمپئین آصف باجوہ، سابق قومی کپتان اولمپئین سمیع اللہ خان، اولمپئین حنیف خان، اولمپئین ناصرعلی سمیت دیگر اولمپئینز، سابق انٹر نیشنل کھلاڑی بھی موجود تھے۔

Advertisement

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، این بی پی اعزاز کا دفاع کرے گی، فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، 42 لاکھ روپے انعامی رقم کے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 17 لاکھ روپے انعام ملے گا، رنراپ کو13 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن پر 10 لاکھ روپے انعام ملے گا۔

دوسرے روز بدھ کو 3 میچز کھیلے جائیں گے، پی اے ایف کا پورٹ قاسم اتھارٹی، این بی پی کا آرمی اور واپڈا کا ایم پی سی ایل سے مقابلہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا، پاکستان کا سخت مؤقف برقرار
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version