Advertisement

ٹیلرسوئفٹ نےپاکستانی طالبہ کی یونیورسٹی فیس اداکردی

Taylor Swift

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ محض اچھی آوازہی نہیں بلکہ ایک انتہائی خوبصورت دل کی بھی مالک ہیں۔ گلوکارہ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی طالبہ کاتعلیمی خرچہ اٹھالیااوریونیورسٹی کی فیس ادا کرنےمیں انکی مدد کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کینیڈا کی انٹاریویونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ عائشہ خرم کومعاشی مشکلات کے باعث اپنی ٹیوشن فیس کی ادائیگی میں مشکلات کا سامناتھا۔ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے6ہزار3سوچھیاسی کینیڈین ڈالرفیس اداکرکےطالبہ کادل جیت لیا۔

گزشتہ سال عائشہ خرم نےٹیلرسوئفٹ کےٹورنٹومیں ہونےوالےکنسرٹ میں شرکت کی تھی لیکن ان سےملاقات کے باوجودوہ اپنے تعلیمی اخراجات کے مسئلےپر بات نہ کرپائیں تھیں۔

حال ہی میں طالبہ عائشہ خرم کی جانب سے آن لائن فورم پراپیل کی گئی تھی جس میں انھوں نےاپنےخاندان کودرپیش معاشی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئےاپنے تعلیمی اخراجات کوپورا کرنےکیلئے مددمانگی تھی۔

میڈیاکوانٹرویودیتے ہوئےعائشہ کا کہناہے کہ جب انھوں نےمدد کیلئےانٹرنیٹ پر موجود فورم کادروازہ کھٹکھٹایاتوانہیں اس بات کابالکل بھی اندازہ نہیں تھاکہ ایساکچھ ممکن ہوپائےگا۔ عائشہ کا کہناہے کہ انھوں نےفیس کی ادائیگی میں درپیش مشکلات کاذکر کیاتھا۔

Advertisement

عائشہ کےمطابق انٹرنیٹ پرموجوددوستوں میں سے کسی نےان کےآن لائن منی ٹرانسفر کیلئے تفصیلات مانگیں جوکہ انھوں نےفوری طور پرارسال کردیں۔

عائشہ کاکہناہے کہ انہیں تب یقین ہی نہیں آیا جب آن لائن منی ٹرانسفرکی جانب سےنوٹیفکیشن موصول ہوا جس کے مطابق فیس کی ادائیگی کیلئےانہیں 6ہزار3سوچھیاسی کینیڈین ڈالربھیجے گئے تھے۔ عائشہ نےبتایا کہ بھیجنے والاانسان کوئی اورنہیں بلکہ رقم ان کی پسندیدہ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کی جانب سےتعلیمی اخراجات کیلئےبھیجی گئی تھی جس پر ایک پیغام بھی درج تھا کہ وہ اپنے تعلیمی سفرکوجاری رکھیں۔

عائشہ کاکہناتھا کہ انہوں سے سوچا ہی نہیں تھا کہ ایسابھی ہوسکتاہےاوراتناکچھ مل جائے گا، ٹیلرسوئفٹ انتہائی سخی ہیں اورانہوں نے خواب میں بھی کبھی ایسا نہ سوچاکہ ان کی ایسی مددکی جائےگی۔

طالبہ نےکہا کہ ان کےاوپرسےتعلیم کا خرچہ پوراکرنےکیلئےبہت بڑابوجھ ہٹ گیا ہےجس کیلئےوہ گلوکارہ کی بے حداحسان مندہیں۔

عائشہ کاکہناتھا کہ ٹیلرسوئفٹ صرف گلوکارہ ہی نہیں بلکہ ان کی پسندیدہ شخصیت بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version