Advertisement

راکھی ساونت پیا گھر سدھار گئیں

بالی ووڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے آخر کار شادی کر ہی لی۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ انہوں نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین ریتیش سے رواں سال 28 جولائی کو شادی کی۔

ان کا شوہر ان کے مداحوں میں سے ایک ہے جو انہیں کئی عرصے سے فالوکر رہا تھا۔

Advertisement

شادی کا جوڑا پہنے بھی راکھی ساونت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی کو دنیا سے اس لئے چھپایا کیوں کہ وہ ڈری ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں ڈر گئی تھی، ہاں میں نے شادی کرلی ہے۔‘‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے روزانہ ہزاروں مداحوں کے پیغامات ملتے ہیں، لیکن ایک دن جب میں کافی اداس تھی تو مجھے ایک مداح نے پیغام بھیجا کہ میں آج اداس کیوں ہوں؟ اس پر میں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ اسے کیسے پتا لگا کہ میں اداس ہوں، جس پر اس نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے مجھے فالو کررہا ہے اور جانتا ہے کہ میں کب خوش اور اداس ہوتی ہوں، اس دن میں نے سوچ لیا تھا کہ ایک دن میں اس سے ہی شادی کروں گی۔‘

رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے 36 سالہ ریتیش سے ایک سال تعلق رکھنے کے بعد ممبئی کے ایک ہوٹل میں ان سے شادی کی۔

Advertisement

اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر نہیں کیا۔

لیکن کئی دنوں سے وہ ایسی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ضرور شیئر کر رہی ہیں جس میں وہ شادی کے ملبوسات میں نظر آئیں۔

اپنی شادی کی تقریبات کے حوالے سے راکھی ساونت نے بتایا کہ ‘ہماری شادی عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت ہوئی، میں نے ہمیشہ یہی خواب دیکھا تھا کہ میری شادی خوبصورت انداز سے ہو، ریتیش نہیں چاہتا کہ وہ ابھی میڈیا کے سامنے آئے، اس نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ جب ہمارے بچے ہوجائیں گے تو وہ ان کی تصاویر خود دنیا سے شیئر کرے گا’۔

سن 2009 میں راکھی ساونت نے بھارتی نژاد کینیڈین بزنس مین الیش پروجان والا سے بھی منگنی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version